ایشٹنز فیلڈ میں 20/11/2024 کو ایک بچے کا ملنا
پولیس کسی ایسے کی تلاش میں ہےجو ایشٹنز فیلڈ پر کلیگز لین کے ساتھ لٹل ہلٹن پر 20/11/2024 کو ملنے والے ایک بچے کی ماں کی شناخت میں مدد کرے
Details of Incident
واقعے کی تفصیلات
بدھ 20 نومبر 2024 کو ایشٹنز فیلڈ پر کلیگز لین کے ساتھ لٹل ہلٹن M38 9PU کے داخلے پر ایک بچے کا بدن ملا۔ پولیس
آپ سے مدد طلب کر رہی ہے کہ اس شخص کی شناخت کرنے میں مدد کریں جو سوموار 18 نومبر کو آدھی رات سے بدھ 20
نومبر 2024 کو دوپہر 1 بجے کے درمیان بچے کو اس مقام پر چھوڑ گیا۔
ہمیں اس بچے کی ماں سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے مدد کی ضرورت ہے۔ اگر کسی کے پاس ہمیں بچے کی ماں ڈھونڈنے
میں مدد کرنے سے متعلق کوئی معلومات ہو تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔